غزہ میں غاصب صیہونیوں کے مزید 2 فوجی ہلاک، تعداد 463 ہوگئی

0 83

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے غزہ کے جنوب اور شمال میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں ایک افسر سمیت اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

ان دو فوجیوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی گزشتہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے غاصب صیہونی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر463 ہو گئی ہے۔

ایک رپورٹ میں زخمی صیہونی فوجیوں کو غاصب حکومت کے ہسپتالوں میں منتقل کئے جانے کا سلسلہ جاری رہنے کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اعلان کردہ زخمیوں کی تعداد اور اسرائیلی حکومت کے ہسپتالوں میں درج اعداد و شمار میں بہت زیادہ فرق ہے۔

غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والے متعدد فوجی خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد صیہونی حکومت کے ہسپتالوں میں دم توڑ گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.