خالد مشعل،تحریک استقامت کے رہنماؤں کا دہشت گردانہ قتل، صیہونی حکومت کی شکست میں تیزی لائے گا

0 114

حماس کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ پر حملوں کا جاری رہنا اور غزہ سے باہر تحریک استقامت کے لیڈران کا دہشت گردانہ قتل مزاحمتی جذبے کی تقویت کرے گا اور صیہونی حکومت کی شکست میں تیزی لائے گا۔

فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما نے ایک ریکارڈڈ تقریر میں کہا کہ تحریک استقامت کی جنگ صیہونی دشمن سے ہے اور وہ قطر سمیت سبھی عرب ملکوں کی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کو اہمیت دیتی ہے۔

انہوں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں صیہونی حکومت کے ایک دہشت گردانہ ڈرون حملے میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری اور ان کے جھے ساتھیوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے العاروری کو دہشت گردانہ حملے میں قتل کرکے اپنا داخلی بحران، مقبوضہ فلسطین سے باہر لے جانے اور اپنی جارحیت کا دائرہ وسیع تر کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ قتل، تین مہینے سے جاری غزہ کے عوام کے خلاف وحشیانہ حملوں اور نسل کشی کے اہداف میں صیہونی دشمن کی شکست اور ناامیدی کے بعد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.