غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری، 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

0 114

غزہ میں جنگ ایسے میں اپنے چوتھے مہینے میں داخل ہوگئی ہے کہ اس علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کے ہوائی اور توپخانے کے حملے بدستور جاری ہیں۔

گذشتہ گھنٹوں کے دوران خان یونس اور رفح کے علاقوں پر جارح صیہونی فوجیوں نے شدید حملے کئے ہیں اسی طرح غزہ کے مرکز میں المغازی کیمپ اور دیگر محاذوں پر بھی مزاحمتی فورسیز اور صیہونی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ پر ایک بار پھر جمعے کی صبح اسرائیل کے جنگی طیاروں نے حملے کئے اور اس مرتبہ الفالوجا کے قبرستان کو نشانہ بنایا جس میں پانچ افراد شہید ہوگئے۔

جنوبی غزہ میں واقع النصیرات کیمپ پر بھی صیہونی فوجیوں کی بمباری کے دوران چار فلسطینی شہید ہوگئے۔ مرکزی غزہ کے صلاح الدین علاقے میں بھی شدید لڑائی کی خبریں ہیں اور جارح فوجی اس علاقے پر ٹینک اور توپخانے کے شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہيں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.