کشمور میں کچے کے ڈاکوؤں نے 12 گھنٹے میں 10 افراد اغوا کرلیے

0 103

گزشتہ شب انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں سے لوٹ مارکے بعد 9 افراد اغوا کر لیے تھے، مزید ایک شخص کو اغوا کیا گیا۔

مغوی کے ورثا نے کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا اور مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ دھرنے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔

دوسری جانب سینیئر سپرنٹنڈ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن احمد بروہی کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن تیز کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.