غاصب صیہونی حکومت کے 3 فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کا شدید حملہ

0 246

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ اس کے جاں بازوں نے غاصب صیہونی حکومت کے مزید 3 فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ ثابت قدم فلسطینی قوم کی حمایت اور غزہ کی پٹی میں ان کی بہادر اور باوقار مزاحمت کی مدد کرتے ہوئے حزب اللہ کے جاں بازوں نے غاصب صیہونی حکومت کے تین فوجی مراکز "لعاصی”، "برکہ ریشا” اور "برانیت” کو نشانہ بنایا ہے۔

جب سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور کھلی جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت نسل کشی کر رہی ہے، حزب اللہ لبنان نے اس غاصب حکومت کے ٹھکانوں پر ڈرون، راکٹ اور میزائل حملے کیے ہیں۔ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے کے ساتھ ساتھ استقامتی حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

"النشرہ” نیوز ویب سائٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے عسکری اطلاعاتی شعبے نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ استقامی مجاہدین جنگ بندی کے اعلان تک صیہونی فوجی مراکز کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

ادھر حال ہی میں روزنامہ "الاخبار” نے لکھا ہے کہ لبنان کی استقامتی تحریک حزب اللہ نے ایک خاص حکمت عملی اور خاص اسٹریٹیجی اختیار کی ہے جس کا مقابلہ کرنے کی سکت دشمن نہیں رکھتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.