امریکی اور برطانوی حملوں سے یمنیوں کے حوصلے بلند ہوں گے، امریکی تھنک ٹینک

0 282

ایک امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی تب تک بحیرہ احمر میں یمن کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

امریکی تھنک ٹینک نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے خلاف امریکی حملے کبھی بھی اس ملک کی پسپائی کا باعث نہیں بنیں گے بلکہ امریکہ سے مقابلے کے لئے یمنیوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔

تسنیم نیوز کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور اس کے اتحادی یمن کی مسلح افواج کی بہادرانہ اور شجاعانہ کارروائیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی حمایت کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک امریکی تھنک ٹینک نے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ یمن کے خلاف اس حملے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا چاہے بحیرہ احمر ہو یا کہیں اور ۔ امریکہ اور صیہونی حکومت کے مفادات کے خلاف یمنی کارروائیوں کو روکا نہيں جا سکتا۔

امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ نے "یمن کے خلاف امریکی حملے بے سود” عنوان کے تحت اپنے مقالے میں اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ مزید شدید حملوں سے یمنیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور فوجی حل سے موجودہ کشیدگی ختم نہیں ہو سکتی اور اس کا واحد راستہ غزہ میں جنگ بندی کا قیام ہے۔

اس مقالے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں یمن میں متعدد اہداف پر امریکی قیادت میں فضائی حملوں کی وجہ سے غزہ جنگ کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک لکھتا ہے کہ یقیناً ہمیں کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے اور ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ جنگ میں توسیع غزہ پٹی کے خلاف مسلسل صیہونی حملوں کا نتیجہ ہے۔

یمنیوں نے بارہا صیہونی جہازوں اور صیہونی حکومت کی جانب سے جانے والے غیر صیہونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.