حزب اللہ نے صیہونی جارحیت کا دندان شکن جواب دیدیا

0 276

حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے ملت فلسطین کی حمایت میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے قلعہ ھونین، تلہ الطیحات ، مسکاف ، رویسات العلم اور برانیت فوجی چھاؤنی پر حملے کئے ہیں ۔

درایں اثنا صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں یارین اور میس الجبل کالونیوں کے اطراف میں بمباری کی ۔ صیہونی حکومت کی توپوں نے بھی جنوبی لبنان کی الناقورہ ، الخیام اور مروحین علاقوں پرگولہ باری کی ۔

صیہونی فوج نے کفرشوبا کالونی کے اطراف کے علاقوں کو بھی فاسفورس بموں سے حملے کا نشانہ بنایا۔

صیہونی ٹی وی چينل بارہ نے دعوی کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے جنوبی لبنان پر پیشگی حملے کئے اور اس کے جنگی طیاروں نے حزب اللہ سے وابستہ اہداف پربمباری کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.