حیفا میں دھماکے سے صیہونی تیل ریفائنریاں بند

0 278

صیہونی میڈیا نے مقبوضہ شہر حیفا کی تیل ریفائنریوں کے قریب زوردار دھماکے کی اطلاع دی ہے جس کی وجہ سے ریفائنریاں بند کر دی گئی ہیں۔

فارس خبررساں ایجنسی کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے آج (اتوار کو) اس بڑے اور زوردار دھماکے کی تصویریں شائع اور نشر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ حیفا ریفائنریوں کے قریب ہوا ہے اور ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس دھماکے کے بعد حیفا کی ریفائنریوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

غاصب صیہونی میڈیا نے ابھی تک اس دھماکے سے ریفائنریوں کو پہنچنے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی میڈیا میں مقبوضہ حیفا پر میزائل داغے جانے کے امکان کے بارے میں صہیونی حکام نے اس دھماکے کی وجہ کے بارے میں متضاد دعوے کیے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کی وزارت برائے تحفظ ماحولیات نے دعویٰ کیا تھا کہ حیفا میں جو کچھ ہوا وہ ایک فیکٹری میں خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔

صیہونی حکومت کے آگ بجھانے والے شعبے نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ حیفا کا دھماکہ ایک ری ایکٹر میں ہوا ہے اور ابتدائی اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دھماکہ ری ایکٹر کے اندر دباؤ پیدا ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

اس خوفناک دھماکے کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.