صیہونی اخبار ہاآرتص: مسٹر نیتن یاہو، "مسٹر شِکست”!

0 311

صیہونی اخبار ہاآرتص نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم غزہ اور لبنان کے درمیان تنازعات میں اور حکومت کے اہداف کو حاصل کرنے اور یہاں تک کہ مقبوضہ علاقوں میں اقتصادی بحران سے نمٹنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

صہیونی اخبار روزنامہ ہاآرتص نے ایک رپورٹ میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کو مختلف شعبوں میں ناکام قرار دیتے ہوئے "مسٹر شکست” کا خطاب دیا ہے اور لکھا ہے کہ غزہ جنگ کو 100 دن گزرنے کے بعد صیہونی کابینہ کی ترجیح صیہونی قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیے۔ اخبار لکھتا ہے کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے جنگ بندی یا پھر فلسطینی قیدیوں کے ساتھ تبادلے پر بھی اتفاق کر لینا چاہئے۔

صیہونی اخبار ہاآرتص نے لکھا ہے کہ غزہ میں فوج کی ناکامی کی وجہ فوجی سربراہ اور ان کے ماتحت افسران کی کارکردگی ہے جس سے سیاسی سطح پر بھی اور بین الاقوامی سفارتی سطح پر بھی ان کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔ داخلی اعتماد کے فقدان اور بین الاقوامی سفارتی پوزیشن کے زوال کے سائے میں نیز ایک ناکام اور مکار سربراہ والی نااہل کابینہ کے ساتھ جنگ کے اہداف کو مکمل طور پر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

اس صہیونی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ لبنان کی سرحد پر متعدد صیہونی بستیاں تباہ ہو چکی ہیں اور دسیوں ہزار صیہونی بے گھر ہو گئے ہیں لیکن کابینہ نے انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔

ہاآرتص لکھتا ہے کہ نیتن یاہو صیہونیوں کی سیکورٹی میں ناکامی کے ذمہ دار ہیں اور وہ اپنے اتحاد کو باقی رکھنے کے لیے صیہونیوں اور آنے والی نسلوں کی زندگیوں کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.