پہلی ششماہی، پاکستان کو 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرض وصول

0 94

نگرن وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ 6ماہ کے دوران 8 ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد رقم قرضہ جات کی صورت میں وصول ہوئے ہیں۔

یہ تمام قرضہ جات عالمی مالیاتی فنڈ کی منظوری سے مختلف اداروں نے دیے اور آئی ایم ایف کے ساتھ جلد ہی مذاکرات کا نیا دور شروع کررہے ہیں تاکہ بیرونی قرضوں کی وصولی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

قرض فراہم کرنے والا کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ آئی ایم ایف پروگرام کے پاکستان کے لیے پروگرام کے بغیر قرض دینے پر رضامند نہیں ہوتا اور چونکہ اس وقت پاکستان کی قرضوں سے متعلق ریٹنگ بہت خراب ہے تو عالمی مالیاتی مارکیٹ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

جلد ہی آئی ایم ایف سے قرض کی تیسری قسط کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہورہا ہے تاہم بات چیت کی حتمی تاریخ اکتوبر تا دسمبر کی رپورٹ جو کہ اس ماہ کے آخر تک مرتب ہوگی، اس کے بعد ہی ہی طے ہوگی تاہم اس دوران ہم رسمی طور پر بات چیت شروع کرسکتے ہیں۔

حکومت نے آئی ایم ایف سے درخواست کی تھی کہ وہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر قرض کی آخری قسط کے لیے وفد کو پاکستان بھیجے تاکہ معاملات کو حتمی شکل دی جاسکے۔

معاشی امور ڈویڑن اور مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کے بیرونی قرضہ جات وصول ہوئے ہیں۔

بجٹ کی سالانہ ضروریات کے ایک تہائی کے مساوی ہیں اس کے علاوہ پاکستان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بھی 5 ارب ڈالر کا قرض لے رکھا ہے اور اس طرح مجموعی قرضوں کا حجم رواں مالی سال کے دوران اب تک 13 ارب 10 کروڑ ہوچکا ہے جو سالانہ بجٹ کی ضروریات کا 52 فیصد پوری کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.