امریکا میں خون جما دینے والی سردی، شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گرگیا

0 163

امریکا کے بیشتر شہروں میں خون جما دینے والی سردی کی لہر جاری ہے۔

امریکی شہر شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گر گیا ہے، یخ بستہ ہواؤں سے اسموگ اور دھند کی صورتِ حال پیدا ہوگئی جس کے سبب حد نگاہ متاثر ہوئی۔

ادھر امریکی ریاست مشی گن میں جھیل کنارے برف نے ہر شے جمادی جس سے لوگوں کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

اس کے علاوہ امریکی ریاست ٹیکساس میں سڑک پر برف جمع ہونے سے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا، لانگ ویو میں ایک کار گارڈ سے ٹکرا گئی جب کہ گاڑیوں کے ساتھ دیگر حادثات بھی پیش آئے۔

دوسری جانب یورپی ملک ناروے کو بھی سخت سردی نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، کئی فٹ برف باری پڑنے سے گاڑیاں برف میں دھنس گئیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.