سندھ کی 52 ہزار ایکڑ اراضی گرین کارپوریٹ انیشیٹو کو دینے کا معاہدہ

0 96

نگراں صوبائی وزیر ریونیو یونس ڈھاگا نے وزیراعلیٰ ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سندھ حکومت اور گرین کارپوریٹ انیشیٹو کے درمیان 6 اضلاع میں 52ہزار ایکڑ بنجر زمین پر کاشت کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

جس کے تحت ابتدائی طور پر 52713 ا ایکڑ زمین گرین کارپوریٹ اینیشیٹو کو 20 سال کے لیے دی جارہی ہے، اس موقع پر نگراں وزیر قانون عمر سومرو، نگراں وزیر اطلاعات احمد شاہ، میجر جنرل شاہد نذیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے صوبہ پنجاب میں ایک کامیاب پائلٹ پروجیکٹ کے بعد حکومت سندھ اور گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان یہ معاہدہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی چھتری تلے ایک اقدام ہے جو کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس 2001 کے باب IIA کے تحت قائم کیا گیا تھا اور اسے پارلیمنٹ میں 2023 کے ترمیمی ایکٹ کے ذریعے متعارف کرایا گیا ۔

جس کے تحت صوبوں کے وزرائے اعلی اور چیف سیکرٹریز کو بالترتیب SIFC ایپکس کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اس وقت کی منتخب سندھ حکومت سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے پاکستان کے تمام صوبوں میں کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ (CAF) کے اقدام کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

قومی اور صوبائی سطحوں پر جاری اقدام پر غور کرتے ہوئے، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ (CAF) کے لیے اسٹیٹمنٹ آف کنڈیشنز (SoCs) کو نگراں حکومت سندھ نے 01 دسمبر 2023 کو منظور کیا تاکہ اس کے پالیسی فیصلوں کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے اس اقدام کے پائلٹ پراجیکٹ کے لیے تقریباً “52713” ایکڑ بنجر زمین جس میں خیرپور 28 ہزار ایکڑ، تھرپارکر 10 ہزار ایکڑ، دادو 9305 ایکڑ، ٹھٹھہ، ایک ہزار ایکڑ سجاول 3408 اور بدین 1 ہزار ایکڑ شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.