کویت کیساتھ ایک ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنیکی تیاریاں مکمل

0 109

نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایک سرکاری کمپنی کو اس حوالے سے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی میٹنگ بھی ہوچکی ہے۔

جس میں کویتی کمپنی نے رینیوایبل انرجی میں استعمال ہونے والی دھاتوں کی مائننگ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، مزید معاملات کو طے کرنے کیلیے تفصیلی ورکنگ پلان جلد جوائنٹ ورکنگ گروپ میں پیش کیا جائے گا۔

غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلیے پیٹرولیم ڈویژن کے تحت منرل سیل قائم کیا گیا ہے، اور حکومت نیشنل منرل پالیسی پر بھی نظرثانی کررہی ہے۔

حکومت مجوزہ نئی پالیسی میں ان تمام رکاوٹوں کو دور کر دے گی جو غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں کھڑی ہیں، نئی منرل پالیسی پر کام جاری ہے اور گیپ اینالیسز پر کام کیا جارہا ہے، جبکہ پروونشل منرل کنسیشن رولز کو اگلے چند ماہ میں فائنل کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس وقت حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے یواے ای، سعودی عرب اور کویت کی طرف دیکھ رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.