بشریٰ بی بی کو سہولت کاری میسر ہے، انہیں دوران ٹرائل ہی ضمانت بھی مل گئی، جاوید لطیف

0 140

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو ٹرائل کے دوران ہی ضمانت بھی مل گئی، ان کیلئے سہولت کاری میسر ہے، کیا ہماری پارٹی کی خواتین کو بھی اس طرح کا ریلیف ملتا تھا؟

انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف جیل میں نواز شریف سے ملنے گئی تھیں، انہیں وہیں پر گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ولید اقبال نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ان کی مرضی کے خلاف بنی گالہ لے جایا گیا، پی ٹی آئی کی خواتین کی ایک مقدمے میں ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ نے بتایا کہ آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انتقامی کارروائی کے نتیجے میں آصف زرداری نے 12 سال جیل کاٹی، اب یہ ملک نفرت اور انتقام کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.