کراچی،پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار

0 79

طارق حسن نے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی اور سینیٹر وقار مہدی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا
مسلم لیگ ق سندھ کے صدر اور کراچی میں حلقے این اے 241 سے امیدوار طارق حسن پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار بیگ کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

طارق حسن نے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی اور سینیٹر وقار مہدی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ خیرپور اور جیکب آباد میں بھی مسلم لیگ ق کے امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دست بردار ہو رہے ہیں ۔

سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ خیرپور اور جیکب آباد میں بھی مسلم لیگ ق کے امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحب زادہ ابوالخیر زبیر نے بھی پیپلز پارٹی سے اتحاد کرتے ہوئے حیدرآباد سے پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

صاحب زادہ ابوالخیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا حق بنتا ہے، اسے مکمل سپورٹ کریں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان پورے ملک میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے الحاق کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.