پیپلز پارٹی نے اقتدار خریدا تو یہ ہمارے بچوں کو گروی رکھیں گے، مصطفیٰ کمال

0 70

مصطفیٰ کمال نےکراچی کے علاقے مارٹن کوارٹر میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کا دن کھیل تماشہ نہیں نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔

اب پوری دنیا یہ مان رہی ہے کہ ایم کیو ایم اپنی پوزیشن پر بحال ہورہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 8 فروری کو انتخابات کا دن نہیں ریفرنڈم کا دن ہے۔

کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے، کراچی سے ہی سکھر، لاڑکانہ اور پورا صوبہ چلتا ہے، کراچی یعنی وہ جس شاخ پر بیٹھ کر لوگ تجوریاں بھر رہے ہیں، کہتا ہوں اس شاخ کو نہ کاٹا جائے۔

خواجہ اظہار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بار ایم کیو ایم کا حمایت یافتہ نہیں،ایم کیو ایم کا کارکن وزیراعلیٰ ہوگا،انیس قائم خانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کومینڈیٹ خیرات میں ملا، جب ہم نے بائیکاٹ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.