یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی فوجی جارحیت کا سلسلہ جاری
یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کی فوجی جارحیت جاری ہے اور منگل کی صبح صوبہ صعدہ پر حملے ہوئے ہيں۔
امریکہ اور برطانیہ نے اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے منگل کی صبح بھی مشرقی شہر صعدہ پر تین بار بمباری کی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے ابھی نہيں آئی ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے پیر کو بھی صوبہ صعدہ کے بعض علاقوں پر بمباری کی تھی۔
گذشتہ کئی دنوں سے یمن کے مختلف علاقے امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنے ہيں۔
امریکہ اور برطانیہ کے یہ حملے صیہونی حکومت کا بحری محاصرہ ختم کرنے کے لئے انجام دیئے جا رہے ہیں۔
یمنی فوج نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملوں کو نہيں روکے گی اس وقت تک بحیرہ احمر میں مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہيں گے۔