امریکہ نہ صرف غزہ بلکہ خطے کی تمام جنگوں کا ذمہ دار ہے، اسامہ بن حمدان

0 364

حماس کے خارجہ تعلقات کے سربراہ اسامہ بن حمدان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا علاقے میں کوئی مستقبل نہیں ہے- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مزاحمتی محاذ نے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ۔

انہوں نےکہا کہ فلسطین کی آزادی کا عمل طوفان الاقصی آپریشن سے شروع ہوچکا ہے اور مزاحمت کے منصوبے کے بارے میں کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

حماس کے اس عہدیدارنے کہا ہے کہ اس جنگ کے بعد فلسطینیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ ایسے رہنماؤں کا انتخاب کریں جو فلسطینی گروہوں کی پیشرفت اور مزاحمت کا باعث بنیں-حمدان نے یہ بیان ایسے میں دیا ہے کہ اسرائیل کے لئے امریکہ کی ہمہ جانبہ حمایت جاری ہے-

اس حوالے سے صہیونی ویب سائیٹ نے گذشتہ سال ستائیس دسمبر کو ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا تھا کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک تل ابیب کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد ، 1973 کی جنگ کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.