غزہ پر صیہونی جارحیت میں مزید کئی نہتھے مظلوم فلسطینی شہید اور زخمی

0 297

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی جارحیت میں مزید کئی نہتھے مظلوم فلسطینی عام شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں جن میں پانچ چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نے آج غزہ کے جنوب میں رفح شہر کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے، امدادی کارکن ملبے تلے دبے لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شہر رفح کے مغرب میں تل سلطان و السعودی کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ اس جارحیت میں کم سے کم چودہ فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

ادھر غزہ کے وسط میں دیرالبلح میں ایک مکان پر حملے میں نافذ عبدالجواد نامی ایک فلسطینی نامہ نگار اپنے اکلوتے بیٹے سمیت شہید ہو گئے۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے بھی اس جارحیت میں دو فلسطینیوں کے شہید اور دس دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے،غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں خان یونس کو بھی مسلسل جارحیت کا نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.