برطانیہ کے مختلف شہروں میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے

0 201

غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کے ہزاروں مخالفین نے برطانیہ کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے مختلف شہروں میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں کے شرکا نے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں اسکولی طلبا نے ایوان نمائندگان کے سامنے اجتماع کیا اور فلسطینیوں ‎سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ برطانیہ کے یونیورسٹی طلبا نے بھی سڑکوں پر نکل کر فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

انھوں نے فلسطینی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان شہدا کی یاد میں شمعیں جلائیں،برطانوی مظاہرین نے غزہ کی جنگ فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک برطانیہ کے مختلف شہروں میں اس قسم کے بارہا مظاہرے ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.