امریکی صدر جو بائیڈن نے صیہونی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے اور رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے صیہونی منصوبے سے متعلق بات چیت کی۔
وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ رفح میں 10 لاکھ فلسطینیوں کی حفاظت یقینی بنائے بغیر فوجی آپریشن آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو میں یرغمالیوں کی محفوظ رہائی کے بارے میں بھی بات چیت کی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت میں پیشرفت سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔
ترجمان کے مطابق بائیڈن نے صیہونی وزیراعظم سے غزہ میں انسانی امداد میں اضافے کیلئے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا، دونوں رہنماؤں نے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔