طوفان الاقصی نے ثابت کر دیا کہ صیہونی حکومت بہت کمزور ہے اور اس کا زوال شروع ہو چکا : حزب اللہ

0 261

حزب اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت بہت کمزور اور ناتوان ہے۔

لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنی ایک تقریر میں کہا ہےکہ فلسطینی مجاہدین کے طوفان الاقصی آپریشن نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ صیہونی حکومت بہت کمزور ہے اور غاصب و غیر قانونی نیز خود ساختہ نسل پرست و جارح صیہونی حکومت کے زوال کا پہلا قدم ہے۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ظلم و جارحیت اور گمراہ کن پروپگنڈے سے ہمیشہ باقی نہیں رہا جا سکتا اور ایسی حکومتیں کچھ عرصے کے بعد سقوط کر جاتی ہیں اور باقی نہیں رہ پاتیں ۔

شیخ نعیم قاسم نے، جنگ و جارحیت کے ان چار مہینوں میں صیہونی حکومت کو کچھ حاصل نہ ہو پانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی تحریک استقامت کے ہاتھوں، اسے بھاری نقصانات کے ساتھ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.