صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملے

0 261

حزب اللہ لبنان نےایک بار پھر متعدد صیہونی فوجی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہيں۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہےکہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غزہ کے ثابت قدم عوام کی جرائت و بہادری کی حمایت میں صیہونی فوج کے البغدادی اڈے کے قریب صیہونی فوجیوں کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا ہے ۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے غزہ کے عوام کی مدد و حمایت کی غرض سے،اون مناخیم، نامی علاقے میں بھی صیہونی فوج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے اسی طرح مقبوضہ فلسطین کے شومیرا ٹاؤن اور مثلث طیحات علاقے میں بھی صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔ حزب اللہ کے بیان کے مطابق ان حملوں میں متعدد جارح صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔

لبنان کی اسلامی مزاحمت نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ السماقہ فوجی اڈے پر بھی دو مرتبہ حملے کئے ہیں ۔ حزب اللہ نے اسی طرح مقبوضہ فلسطین میں یاروون ٹاؤن میں بھی صیہونی فوج کےٹھکانے کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.