صیہونی حکومت نہ ہی جنگ بندی اور نہ ہی قیدیوں کا تبادلہ چاہتا ہے: اردن
صیہونی حکام نے اپنی ہٹ دھرمانہ پالیسیوں سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا ہے کہ اسرائیل نہ تو قیدیوں کا تبادلہ اور نہ ہی جنگ بند کرنا چاہتا ہے جبکہ بعض یہ سمجھتے ہیں کہ علاقے کی مشکل صرف حماس بنی ہوئی ہے حالانکہ علاقے میں اصل مسئلہ صیہونی حکومت کا غاصبانہ قبضہ ہے۔
اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب صیہونی اخبار ہآرتص نے جمعے کی رات رپورٹ دی کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ، ماہ مبارک رمضان سے پہلے حتمی شکل اختیار کر جائے گا۔