ایران کے خصوصی نمائندے کاظمی قمی اور گوتریش کے درمیان ملاقات میں افغانستان کے بارے میں تبادلۂ خیال

0 220

 

افغانستان کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے خصوصی نمائندے اور سفیر نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں افغانستان کے مسائل کو علاقائی نقطہ نظر سے حل کرنے پر تاکید کی۔

 

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے خصوصی نمائندے اور سفیر حسن کاظمی قمی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پیر کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریش سے ملاقات کی۔

 

اس ملاقات میں دوحہ سربراہی اجلاس کے دائرے میں افغانستان میں سیکورٹی، سماجی اور سیاسی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ایران میں مقیم افغان پناہ گزینوں سے متعلق مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

 

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے زیر اہتمام افغانستان کے مسائل کے بارے میں دو روزہ اجلاس، جس میں دنیا کے 25 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، بغیر کسی خاص نتیجے کے ختم ہو گیا۔

 

اس اجلاس میں کئی اہداف کے بارے میں غور و خوص کیا گیا جن میں سے ایک اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے کا تقرر تھا لیکن اس بارے میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا اور افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر نہیں کیا جا سکا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.