سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار کی سطح پر مستحکم ہے،10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 585 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
گزشتہ دو روز سے ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہو رہا تھا،جب کہ 10 گرام سونا 644 روپے مہنگا ہوا تھا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ یعنی گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 215200 روپے ہوگئی تھی۔