خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا

0 141

محکمہ خزانہ احمد رسول بنگش کے مطابق بجٹ یکم مارچ سے 30 جون 2024 تک کیلئے تیار کیا گیا ہے جس میں4 ماہ کے بجٹ کا تخمینہ 560 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر ایک ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی کیونکہ موجودہ بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد ایک روپیہ بھی خرچ کرنا غیرقانونی ہو گا۔

روزمزہ کے امور چلانےکیلئے کم ازکم ایک ماہ بجٹ کی منظوری لازمی ہے، نگران حکومت نے 2 بار 4، 4 مہینوں کے لیے بجٹ کی منظوری دی تھی، بجٹ تیار کر کے منظوری کے لیے کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔

یہ کابینہ کا اختیار ہے کہ 4 یا 1 مہینے کے لیے بجٹ کی منظوری دے، مستقل حکومت آئے گی تو پھر وہ بجٹ منظور کرے گی، فی الحال معمول کے امور چلانے کے لیے بجٹ کی منظوری لازمی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.