غزہ کے خلاف صیہونیوں کی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید اکیاسی فلسطینی شہید

0 239

غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے-

فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 حملوں میں اکیاسی فلسطینی شہریوں کو شہید اورایک سو بتیس کو زخمی کردیا۔

اب مجموعی طور پرغزہ میں شہداء کی تعداد تیس ہزار تین سو پچاس ہوگئی ہے ۔ جبکہ اس عرصے کے دوران ستر ہزار چار سو ستاون بے گناہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں ستر فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.