صیہونی حکومت غزہ کو خالی کرانے کے اپنے منصوبے میں ناکام رہی،سید عبد الملک الحوثی

0 264

انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبد الملک الحوثی نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن، امریکہ کی حمایت اور تعاون، اور عربوں کی تحقیر کے ساتھ اپنے جرائم، جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ پر جارحیت سے مغرب کے دعوؤں اور بیان بازیوں کی قلعی کھل گئی ہےکہا کہ صیہونیوں کے جرائم کا دائرہ جس کی امریکہ مکمل طور پر حمایت کرتا ہے، تصور سے بالاتر ہے اور اس نے تمام ریڈ لائنوں کو پار کر لیا ہے۔

غزہ کے عوام کا قتل عام، انہیں بھوک میں مبتلا کرنے اور مختلف حربے استعمال کرنے کے باوجود صیہونی حکومت، غزہ کو خالی کرانے کے اپنے منصوبے میں ناکام رہی ہے۔

غزہ کے اکثر بچے بھوکے اور بیمار ہیں جبکہ غاصب صیہونی حکومت بھوک کی جنگ اور غذائی قلت سے ظلم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

غزہ کے لئے قانونی طور پر بھیجی جانے والی امداد، وہاں کے لوگوں کی ضرورتوں کا پانچ فیصد حصہ بھی پورا نہيں کر پاتی جبکہ ٹرکوں کو غزہ نہيں جانے دیا جا رہا ہے۔

سید عبد الملک الحوثی نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے مظالم پرعلاقائی ملکوں کی خاموشی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ کیا وجہ ہے کہ عرب دنیا کی امت مسلمہ اور اسلامی ملکوں کے ہاتھ فلسطین کی حمایت کے لئے بندھے ہوئے ہيں ۔

مغرب اور امریکہ، کھل کر صیہونیوں کی حمایت کر رہا ہے؟ اگر عرب تھوڑی سی بھی فلسطینیوں کی حمایت کرتے تو غزہ کی جنگ انجام کو پہنچ جاتی۔ اگر مسلمان اور عرب، غزہ کے لوگوں کی مدد کرتے تو غزہ کے بہادر جوان، محاذ جنگ میں دشمن کو دھول چٹا چکے ہوتے۔

امریکیوں نے غزہ کی جنگ میں صیہونیوں کی بہت زیادہ مدد کی اور یہ امریکی ہیں جو بین الاقوامی مطالبے کے باوجود جنگ بندی کی راہ میں روڑے اٹکائے ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.