صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے راکٹ حملے

0 261

شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ٹھکانے پر حزب اللہ لبنان کے راکٹ حملے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے-

حزب اللہ لبنان نے کہا کہ غاصب فوجیوں کے ایک گروپ کو المنارہ فوجی ٹھکانے کے اطراف میں راکٹ سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد قابض فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں-

حزب اللہ نے ایک اور کارروائی میں خودکش ڈرون حملے کرتے ہوئے معیان باروخ نامی ٹاؤن میں صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس سے ان کو کافی نقصان پہنچا ہے-

حزب اللہ لبنان نے آٹھ اکتوبر سے طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے ایک دن بعد سے صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنا شروع کیا ہے اور اب تک آئے دن صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کر کے ان کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے-

اس بارے میں صیہونی میڈيا نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں بدستور برتری حاصل ہے اور صیہونی فوج اس علاقے میں پھنس کے رہ گئی ہے-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.