بہرامند تنگی کی سینیٹ میں جمع کی گئی قرارداد سے پی پی کا کوئی تعلق نہیں، نیئر بخاری

0 104

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے کہا ہے کہ سینیٹر بہرامند تنگی کی بنیادی رکنیت ختم کر چکے وہ پارٹی کا نام استعمال نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بہرامند تنگی کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہیں پارٹی پالیسی سے انحراف پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا اور وہ پارٹی کے سامنے وضاحت کرنے میں ناکام رہے تھے۔

پیپلزپارٹی چارسدہ کے صدر نے بہرامند تنگی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی تھی، وہ 11 مارچ کو سینیٹ کی رکنیت سے ریٹائر ہو رہے ہیں، پیپلزپارٹی بہرامند تنگی کی بنیادی رکنیت ختم کر چکی ہے وہ پارٹی کا نام استعمال نہ کریں۔

4 مارچ کو ہونے والے سینیٹ اجلاس میں سینیٹر بہرا مند خان تنگی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، ٹک ٹاک ، انسٹا گرام ، ایکس اور یوٹیوب پر پابندی لگانے کی قرارداد ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے پاک فوج کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے ذریعے ملکی مفادات کے خلاف استعمال ہونے پر تشویش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.