نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

0 105

قومی اسمبلی کل قائد ایوان یعنی وزیراعظم پاکستان کا انتخاب کرے گی۔ وزیراعظم کیلئے حکومتی اتحاد کی جانب سے شہباز شریف اور اپوزیشن کی طرف سے عمر ایوب امیدوار ہونگے۔

ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری 4 مارچ کو ہو گی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نو منتخب وزیر اعظم سے حلف لیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے انتخاب سے قبل نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا،ذرائع نے بتایاکہ انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس سے منسٹر انکلیو منتقل ہو گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.