اچکزئی صدارت کیلئے پی ٹی آئی امیدوار بننے پر خود کو قوم پرست نہیں کہہ سکتے، بلاول

0 44

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی صدارتی انتخاب کے لیے اگر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بنیں گے تو خود کو قوم پرست نہیں کہہ سکتے۔

انہوںنے ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا، انہوں نے کہاکہ میثاقِ مفاہمت پورے ملک کی ضرورت ہے۔

ملک میں موجود فالٹ لائنز سے مصالحت کی پالیسی سے نمٹیں گے، لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل پارلیمانی کمیٹی بنا کر ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے، پارلیمان کے باہر بیٹھے نمائندوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھی مفاہمت سے چلیں گے۔

محمود خان اچکزئی صدارتی انتخاب کے لیے اگر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بنیں گے تو خود کو قوم پرست نہیں کہہ سکیں گے۔

انہوں نے بی این پی مینگل،نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سرفراز بگٹی کے مقابلے میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا اور نہ ان کی مخالفت کی۔

ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کی طرف سے آصف زرداری اور اپوزیشن کی جانب سے محمود اچکزئی مدمقابل ہوں گے۔

9 مارچ کو صدارتی انتخاب کیلئے ملکی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.