غزہ میں دیرالبلح کے علاقے پر صیہونی جارحیت ، مزید چھ فلسطینی شہید

0 260

غزہ میں دیرالبلح کے رہائشی علاقے پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت میں چھے فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اس سے قبل بھی دیرالبلح کے رہائشی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ ادھر بعض ذرائع نے غرب اردن کے شہر جنین کے جنوب میں جبع کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں ہونے کی خبر دی ہے۔

غرب اردن میں قلقیلیہ کے علاقے میں بھی صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ دوسری جانب غرب اردن کے علاقے رام اللہ کے مغرب کفر نعمہ کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید ہو گيا۔

غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کی بھوک مری کا باعث بن رہی ہے جس کا مقصد مظلوم فلسطینیوں پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا ہے۔

انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے شمال میں انسانی المیہ رونما ہونے کی روک تھام کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.