بحیرۂ احمر میں روبی مار بحری جہاز کے ڈوبنے کے ذمہ دار برطانوی وزیراعظم ہيں ، محمد علی الحوثی
یمن کے سینئر سیاسی رہنما محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک روبی مار بحری جہاز کے غرق ہونے کے ذمہ دار ہيں-
یمنی رہنما نے کہا کہ رشی سونک ، غزہ پٹی تک امداد پہنچنے کا راستہ آسان ہونے کے بعد اپنا روبی مار بحری جہاز واپس لے سکتے ہيں ،برطانوی بحری جہاز ایم وی روبی مار کہ جو تیرہ روز پہلے بحیرہ احمر میں یمنی فوج کے حملے کا نشانہ بنا تھا۔
پوری طرح غرق ہوگیا ہے،یمن کی بحریہ نے اٹھارہ فروری کو بحیرہ احمر میں برطانوی بحری جہاز ایم وی روبی مار پر میزائل فائر کئے تھے-
اس برطانوی بحری جہاز میں اکتالیس ٹن کھاد لدی ہوئی ہے۔ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی یمنی حکومت اسرائیل کو انتباہ دیتی رہی اور اس ظالمانہ جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔
غزہ کے خلاف صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری رہنے کے باعث اسرائیل اور اس کے ساحلوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو یمنی فوج نے اپنے حملوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا –