لبنان پر جارح صیہونی فوج کےحملے میں تین مجاہد شہید

0 229

لبنان کی اسلامی استقامتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے ایک ڈرون حملے میں تین مجاہد شہید ہوگئے۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا کہ صیہونی فوج کے ڈرون نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الناقورہ ٹاؤن میں ایک گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

اس صیہونی جارحیت میں محمد علی غبریزس، مصطفی حسین سلمان اور علی عبدالنبی قاسم نام کے تین مجاہد شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے غزہ پر صیہونی جارحیت کے ابتدائی ایام سے ہی فلسطین کی حمایت کا کھل کر اعلان کیا تھا۔ حزب اللہ نے صیہونیوں کو انتباہ دیا ہے کہ لبنان اور لبنانی عوام پر جارحیت کا جواب صیہونیوں کے برداشت سے باہر ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.