رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

0 108

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا،زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں ہوگا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین سید عبد الخبیر آزاد کریں گے،رمضان کے چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.