صیہونی حکومت کے اندر پھر حملہ، 2 افراد ہلاک

0 218

عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع مغربی الجلیل کے علاقے میں ایک کار دھماکے اور گولیوں کی زد میں آ کر دو افراد ہلاک ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ایجنسی کے مطابق، عبرانی ویب سائٹ وائی نٹ Y net) ) نے اطلاع دی ہے کہ مغربی الجلیل میں یرکا سے ابو سینان جانے والی روڈ پر ایک کار میں اچانک دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک اور شخص کو گولی لگی ۔

رپورٹ میں بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص الطمرہ علاقے میں وہ زخمی ہوا تھا اور ہسپتال لے جاتے وقت اس کی موت ہو گئی ۔

ریسکیو فورسز نے بتایا کہ موقع پر ہونے والی کوششوں کے باوجود وہ دھماکے کا شکار ہونے والے شخص کو بچانے میں ناکام رہے اور اس کی لاش کو نہاریا میں واقع الجلیل میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام اور تفصیلات بتانے سے انکار کردیا تاہم بتایا ہے کہ وہ اس کارروائی کی وجوہات اور محرکات کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ آج صبح ہونے والی فائرنگ میں ہلاک ہونے والا شخص 16 سالہ نوجوان ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.