ریکوڈک میں سعودیہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان

0 100

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے شئیرز سعودیہ عرب کو فروخت کیے جائیں گے۔ سعودیہ عرب کی جانب سے سرمایہ کاری آئندہ ماہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودیہ عرب کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم کمیٹی تشکیل دیں گے، وزارت خزانہ کمیٹی میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اوروزارت توانائی کے حکام بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعظم کو کمیٹی کی تشکیل کیلئے وزارت خزانہ اور توانائی کی سمری ارسال کی جائے گی۔

کمیٹی تشکیل کے بعد کمیٹی ممبران حتمی بات چیت کیلئے سعودیہ عرب روانہ ہوں گے اور ریکوڈک میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان اور سعودیہ عرب کے درمیان حکومتی معاہدہ ہوگا۔واضح رہے کہ ریکوڈک منصوبے کے متعلق ماضی کی حکومتیں بھی دعویٰ کرتی رہی ہیں کہ یہ منصوبہ گیم چینجر اور اس سے بلوچستان کو مجموعی طور پر 33 فیصد مالی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.