فلسطینی مجاہدین کی جوابی کارروائی

0 106

جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب میں غزہ کے قریب غیرقانونی بسیتوں کے مختلف علاقوں منجملہ سدیروت اور نیر عام اور دیگر علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے ریڈیو نے بھی اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں المطلہ صیہونی بستیوں کے علاقے پر بھی دو میزائل فائر کئے گئے۔

اس سے پہلے بدھ کو بھی صیہونی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے میں ایک کار کی زد میں آکر چار صیہونی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

صیہونی پولیس اہلکاروں کو کار سے زخمی کرنے کی یہ کارروائی نتانیا کےجنوب مشرقی علاقے کوخاو یائیر میں ہوئی جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.