غزہ میں مزید دسیوں فلسطینی شہید

0 105

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے پچھلے گھنٹوں کے دوران سات مرحلوں میں قتل عام اور دوسرے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کےاعلان کے مطابق تقریبا آٹھ ہزار فلسطینی ابھی بھی لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہيں اور امدادی ٹیمیں وسائل کی کمی اور صیہونی حکومت کے جاری حملوں کے سبب ان کو نجات نہیں دے پا رہی ہیں۔

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح غرب اردن میں چالیس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہےکہ جن میں بچے اور سابق قیدی بھی شامل ہيں۔

فلسطینی وزارت تعلیم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر کو غزہ پٹی کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک اس پٹی میں صہیونی قابض فوج کے حملوں میں چھ ہزار پانچ سو فلسطینی طلباء شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک چار سو آٹھ اسکولوں پر اسرائیل نے بمباری کرکے ان کوتباہ کردیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں سات اکتوبر سے جاری جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد بتیس ہزار نو سو سولہ اور زخمیوں کی تعداد پچہتر ہزار چار سو چورانوے ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.