حکومت کے ایک ارب ڈالر یورو بانڈکی ادائیگی کے انتظامات مکمل

0 123

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے رواں ماہ ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پاکستان کو وسط اپریل میں 10 سالہ یورو بانڈ کی ادائیگی کرنا ہے۔ اس ادائیگی کے بعد پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کا قرض 7 ارب ڈالر رہ جائےگا۔

پاکستان اس سے قبل دسمبر 2023 میں بھی یورو بانڈ کے ایک ارب ڈالر ادا کر چکا ہے،پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط مل جانے سے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر سے زائد رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.