ایم کیوایم پولیس فورس کو متنازع بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا نے لگی، وزیر داخلہ سندھ

0 104

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم پولیس فورس کو متنازع بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

ایم کیو ایم حکومت میں ہو تو سب اچھا ہوتا ہے، جب ایم کیو ایم اقتدار سے باہر ہوتو سب برا کیوں نظرآتا ہے؟ دنیا جانتی ہے کہ مگرمچھ کے آنسو کون بہاتا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیوایم کا بیانیہ پولیس کےجوانوں کا مورال ڈاؤن کرنے کی کوشش ہے، سیاسی رہنماؤں کو قانون کی حکمرانی کو کمزورکرنے سے گریز کرنا چاہیے، فورسز کو متنازع بنانے سے امن سبوتاژ کرنے والوں کو فائدہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان نے پورے سندھ میں رینجرز کو یکساں اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.