بیرون ملک مقیم سکھ رہنماؤں پر حملوں میں ‘را براہ راست ملوث ہے،گرپتونت سنگھ

0 98

سکھ حریت پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے بیرون ملک مقیم سکھ شہریوں پر بھارتی قاتلانہ حملوں سے متعلق اہم انکشافات کردیئے

گرپتونت سنگھ پنو نے نجی نیوز جینل سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بیرون ملک مقیم سکھ رہنماؤں پر حملوں میں کوئی تھرڈ پارٹی نہیں بلکہ ‘ر ا براہ راست ملوث ہے۔

گرپتونت سنگھ پنو نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اجازت کے بغیر سکھ رہنماؤں پر حملے نہیں ہوسکتے، سکھ بھارتی پنجاب کو پرامن طور پر بھارت سے آزاد کروانا چاہتے ہیں، اس لیے مودی حکومت انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔۔

ان کا کہنا تھا کہ خالصتان کی تحریک مقبول تحریک ہے، اگر مقبول نہ ہوتی تو مودی ہمیں نشانہ نہ بناتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.