خان یونس سے صیہونی فوجیوں کی پسپائی

0 100

صیہونی ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجی خان یونس سے باہر نکل گئے ہیں تاہم فلسطینیوں کو جنوبی غزہ سے شمالی غزہ میں واپس آنے سے روکنے کے لئے اس علاقے میں اب بھی موجود ہیں۔

صیہونی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ فوج کی اٹھانویں بٹالین نےخان یونس کے علاقے میں اپنی کارروائیاں ختم ہونے کے بعد پسپائی اختیار کرلی ہے۔

صیہونی فوج کے ریڈیو نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کا ناحال بریگیڈ اور ایک سو باسٹھویں بٹالین، فلسطینیوں کی جنوبی غزہ سے شمالی غزہ میں واپسی کو روکنے کے لئے ابھی اس علاقے میں موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.