صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی سائٹ ہیک

0 109

رپورٹ کے مطابق ہیکروں کے ایک گروپ نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی سائٹ پر حملہ کرنے اور اہم اطلاعات حاصل کرنے کی خبر دی ہے۔

نیٹ ہنٹر نام کے اس ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی سائٹ پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے، نیٹ ہنٹر گروپ نے صیہونی دستاویزات اور اطلاعات منتشر کرتے ہوئے اعلان کیا ۔

وہ صیہونی کی وزارت جنگ کے سسٹم میں نفوذ پیدا کرنے اور اس کے اسٹرکچر تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

نیٹ ہنٹر ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ سے حاصل ہونے والی دستاویزات اور اطلاعات کو نیٹ ہنٹر تھری آر نام کے اپنے ٹیلی گرام چینل پر اپلوڈ بھی کردیا ہے اور تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسے صیہونی وزارت جنگ کے خفیہ دستاویزات منجملہ بعض جنگی ہتھیار و فوجی ساز و سامان بنانے حتی آئرن ڈوم سے متعلق دستاویزات بھی مل گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.