برکس اجلاس میں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت

0 118

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ نے بتایا ہے کہ ماسکو میں برکس اجلاس کے دوران دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے لئے صیہونی حکومت کی مذمت کی گئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ علی باقری نے ماسکو میں برکس اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس اجلاس میں، اجلاس کے سربراہ نے صیہونیوں کی حرکت کی مذمت کی اور اسے صیہونی حکومت کی جارحیتوں کا سلسلہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی اس اجلاس میں زور دیا کہ دمشق میں صیہونی حکومت کے جرم کی سزا، اسلامی جمہوریہ ایران کا قانونی حق تھا۔

ایران کے نائـب وزير خارجہ نے زور دیا: اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سر زمین، اپنے مفادات اور اپنے شہریوں کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کا سنجیدگی کے ساتھ فورا اور بے حد سخت جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دمشق میں اپنے سفارت خانے پر صیہونی حکومت کے حملے کا جواب دے کر یہ ثابت کر دیا کہ علاقے میں پائیداری کے قیام کا راستہ، جارح کو سزا دینا ہے۔ جب تک جارح کو اس کے کئے کی سزا نہیں ملے گی اور اس کی جارحیت پر خاموشی اختیار کی جاتی رہے گی تب تک ہمیں علاقے میں پائيداری کی امید نہيں رکھنی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.