قبلہ اول مسجد الاقصی کی بے حرمتی

0 124

مقبوضہ بیت المقدس کے ادارہ اوقاف اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ پانچ سو بتیس صیہونی انتہا پسندوں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے۔

دریں اثنا فلسطینی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کو مسلمانوں کو جنوبی غرب اردن کے شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ صیہونیوں کو اس میں داخل ہونے کی کھلی چھوٹ دے دی۔

مسجد ابراہیمی کی انتظامیہ کے سربراہ معتز ابوسنینہ نے مسلمانوں کے لئے اس مقدس مسجد کو بند کئے جانے کی مذمت کی ہے اور اسے مسجد ابراہیمی کی توہین اور مسلمانوں کے مسلمہ حق کے خلاف اشتعال انگز جارحیت قرار دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے سیکورٹی انتظامات سخت اور مسجد کی جانب جانے والے راستے بند کردیئے ہيں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.