جی ایس ایم اے نے ٹیلی کام سیکٹر سے ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کردیا

پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز پر 34.5فیصد محصولات عائد، غریب طبقہ متاثر

0 158

کراچی(شوریٰ نیوز)جی ایس ایم اے نے ٹیلی کام سیکٹر سے ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کردیا،پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز پر 34.5فیصد محصولات عائد کر دیں، جس سےغریب طبقہ متاثر متاثر ہو رہا ہے،تفصیلات کے مطابق،موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم جی ایس ایم اے نے وفاقی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے ٹیکس اصلاحات کی سفارش کردی۔وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کو ارسال کردہ سفارشات میں جی ایس ایم اے نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجٹیلائزیشن کے فروغ کے لیے ٹیکس اصلاحات ناگزیر ہیں۔جی ایس ایم اے نے پاکستان میں ٹیلی کام اور ڈیجیٹل خدمات پر ٹیکسز کی شرح میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 15فیصد ودہولڈنگ اور 19.5فیصد جی ایس ٹی کے ساتھ پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز پر 34.5فیصد محصولات عائد ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.