غزہ کے خلاف صیہونی فوج کی بربریت جاری ، مزید بائیس فلسطینی شہید

0 111

رپورٹوں کے مطابق آج صبح شہر رفح کے السلام محلے کے دو مکانات پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں تیرہ فلسطینی شہید ہوئے جبکہ نو فلسطینی جن میں چار بچے شامل ہيں التنور محلے کے ایک رہائشی مکان پر بمباری میں شہید ہوئے ہیں-

قطر کے ٹی وی چینل نے کچھ دیر قبل رپورٹ دی تھی کہ اتوار کو غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملے میں چوبیس فلسطینی شہید ہوئے – فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں چونتیس ہزار چھے سو تراسی فلسطینی شہید جبکہ اٹہتر ہزار اٹھارہ فلسطینی زخمی ہوچکے ہيں-

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کو دو سو بارہ روز گزر چکے ہيں تاہم اسے اب تک بے گناہ نہتھے فلسطینی شہریوں کے قتل عام ، تباہی و بربادی ، جنگی جرائم ، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ، امدادی اداروں کے کارکنوں پر بمباری اور اس علاقے میں قحط و بھوک مری پیدا کرنے کے سوا کچھ حاصل نہيں ہوا ہے-

درحقیقت صیہونی حکومت یہ لاحاصل جنگ ہار چکی ہے اور دو سو بارہ دن گزرنے کے بعد بھی ایک چھوٹے سے علاقے میں موجود استقامتی گروہوں کو جو برسوں سے محاصرے میں ہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہيں کر سکی ہے حتی غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کی بنا پر عالمی رائے عامہ کا ساتھ بھی کھو چکی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.